عمران خان کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔

کراچی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو اپنے مسائل دیکھنے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کیا کررہا ہے کیا نہیں اس سے ہمیں کیا فرق پڑتا ہے، ہماری نظر میں یہ مکافات عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک جمہوری طریقہ نہیں اپنایا جائے گا یہ مسائل ہوتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ محدود مسائل میں ہمیں گورننس کو بہتر کرنا ہوگا، سولر بجلی کی فراہمی ہمارے پلان کا اہم حصہ ہے۔

چیئرمین پیلزپارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا ہے ہر 6 ماہ بعد کارکردگی کا جائزہ لیں گے، وزرا کی رپورٹ بھی لوں گا، آپ سب نے تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے جو شہید بی بی کے وقت سے چلتی آرہی ہے، ایم پی ایز اپنے حلقوں میں موجود ہونے چاہئیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے علاقائی حالات کرائم کی صورت حال کے ساتھ منسلک ہیں، پولیس کو ہدایت ہے صف اول کا کردار ادا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں نئے وزیر داخلہ تمام اداروں سے مل کر ہدف پورا کریں گے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں