پاکستان میں فٹبال کے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، مائیکل اوون

کراچی: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر مائیکل اوون نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کے کھیل کے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر مائیکل اوون نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں عالمی فٹبال لیگ شروع کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

انگلینڈ کے سابق فٹبالر مائیکل اوون نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تربیت کھیل کو مزید نکھار سکتی ہے، گورنر سندھ کی دلچسپی اس کھیل کے فروغ میں اہم ثابت ہوگی۔

گورنر سندھ اور مائیل اوون کے درمیان فٹبال کھیل کے فروغ، عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی تیاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنرکامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی فٹبال لیگ کا انعقاد انتہائی خوش آئند ثابت ہوگا، فٹبال لیگ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا، عالمی فٹبال لیگ سے اس کھیل کی جانب رجحان بڑھے گا۔

انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں فٹبال کھیل کو جنون کی حد تک دیکھا جاتا ہے، فٹبال کھیل کے فروغ سے عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کیے جا سکتے ہیں۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں