’گورنر اپنی اوقات میں رہے، ورنہ سڑک پر پھینک دوں گا‘

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک مرتبہ پھر گورنر فیصل کریم کنڈی کو نشانے پر رکھ لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر اپنی اوقات میں رہے ورنہ سڑک پر پھینک دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے رشتے داری بھاڑ میں گئی میں کسی چور کو رشتے دار نہیں مانتا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر نے میرے خلاف باتیں بند نہ کیں تو اس کی گاڑی، پیٹرول اور کھانا بند کردوں گا، اپنے چیئرمین سے بھی پوچھو آکسفورڈ میں داخلہ کیسے ملا۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاق نے خیبر پختونخوا کے منصوبے ختم کرکے متعصبانہ رویہ اپنایا، پہلے بجلی منافع اور واجبات روکے ، اب منصوبوں پرضرب لگادی۔

ان کا کہنا تھا کہ واجبات اور منصوبے روک کر سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، وفاق کوآخری وارننگ دے رہا ہوں،عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے حقوق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی، وفاق نے متعصبانہ رویہ جاری رکھا تو دمادم مست قلندرہوگا اور وفاق کو بتائیں گے زور سے حقوق کیسے لیے جاتے ہیں۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں