پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت لیا

نیویارک: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اہم مقابلے میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ٹی ٹئنٹی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں 100 فیصد کارکردگی دیں گے۔ پاکستان کی ٹیم میں اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے،

بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں جو ہوا بھول چکے ہیں، نیا دن ہے 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے.

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، پہلے بیٹنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا۔

اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

بارش نے شائقین کے انتظار کو مزید طویل کردیا، پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کے لیے ہونے والا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے کا ٹاس 7 بجے ہونا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے سبب ٹاس کو ڈیلے کردیا گیا ہے بارش رکنے کے بعد ہی دونوں کپتان ٹاس کے لیے میدان میں آئیں گے۔

اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے اہم ترین میچ سے قبل نیویارک کے ناساؤ کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف میں بارش شروع ہوگئی ہے۔

اس وقت نیویارک میں ناساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کے گیٹ کھل گئے ہیں اور شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تاہم بارش کی بھی شروعات ہوچکی ہے۔ ناساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہونا ہے۔

اس وقت ٹیمیں میدان میں موجود ہیں، میچ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں‌ اور ٹاس ساڑھے 7 بجے ہوگا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا آغاز 8 بجے ہوگا.

خیال رہے کہ روایتی حریفوں کے میدان میں اترنے سے قبل ہی بادلوں نے بھی اپنے ڈیرے ڈال لیے تھے۔ نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم اور اطراف کےعلاقوں میں موسم ابرآلود تھا۔

پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک میں 30 سے 50 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ایسی صورتحال میں ٹاس نے مزید اہمیت اختیار کر لی ہے۔ غیر ملکی موسم کی ویب سائٹ accuweather.com کے مطابق آج میچ کے دوران بارش کے امکانات ہیں۔

روایتی حریفوں کے درمیان یہ مقابلہ وہاں کے مقامی وقت کے مطابق اتوار 9 جون یعنی آج صبح ساڑھے دس بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق (شام ساڑھے سات بجے) شروع ہوگا۔

اگرچہ تیز بارش کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا تاہم بارش اگر میچ کو واش آؤٹ کرتی ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں