زرافے نے گاڑی میں بیٹھی دو سالہ بچی کو دانتوں میں دبوچ لیا

امریکا کے سفاری پارک میں زرافے نے گاڑی میں بیٹھی دو سالہ بچی کو دانتوں سے دبوچ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا جہاں فیملی سیاحت کے دوران سفاری پارک آئی تھی اس دوران فیملی زرافوں کو کھانا کھلاتے وقت ایک زرافے کے قریب پہنچ گئی۔

دو سالہ بچی پیسلے ٹوٹن گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ماں کی گود میں موجود تھی جب زرافہ گاڑی میں موجود کھانے کے بیگ کے پاس اپنا منہ لایا اور غلطی سے چھوٹی بچی کی قمیض دانتوں میں پکڑ لی اور اسے اٹھا لیا تاہم جلد ہی اسے چھوڑدیا۔

بچی کے والد جیسن ٹوٹن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم زرافوں کو کھانا کھلانے کے لیے رُکے اور میں نے گاڑی کی پچھلی جانب دیکھا جہاں پیسلے ماں کی گود میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اسی دوران زرافے نے پیسلے کو پکڑ لیا۔

والد نے بتایا کہ خوش قسمتی سے اہلیہ اسے پکڑنے کے لیے وہاں موجود تھیں جب زرافے نے آخرکار اس بچی کو چھوڑ دیا اور ماں نے بچی کو پکڑ لیا۔

بچی کے والد نے کہا کہ میرا دل اسی لمحے رک گیا تھا، ہم سب واقعی ڈر گئے تھے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں