ٹی 20 ورلڈکپ، اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

اسکاٹ لینڈ نے عمان کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے 20 ویں میچ میں 7 وکٹوں سے باآسانی ہرادیا۔

گروپ بی میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ اسکاٹ لینڈ نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اسکاٹ لینڈ نے نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں عمان کے خلاف 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے، اوپنر پراتھک اتھاوالے نے 54 رنز اسکور کئے۔

ایان خان نے مڈل آرڈر میں 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عمان کی جانب سے سفیان شریف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسکاٹ لینڈ کے بیٹرز نے 151 رنز کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کی، جارج مونسے نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، پھر برینڈن میک ملن نے شاندار بلے بازی کی اور61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو 13 اعشاریہ ایک اوور میں فاتح بنوا دیا۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں