شائقین کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کس کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔۔۔؟ شاہزیب خانزادہ نے نام بتا دیا



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کا سپر8 مرحلہ میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا ہے، شائقین کرکٹ نے ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا، مگر دوسری جانب محسن نقوی نے پاک ,بھارت میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خود کوئی بھی ذمہ داری لینے کے بجائے بیان دیا کہ لگتا تھا کہ ٹیم کی چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن اب یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ تجزیہ  نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں کیا ۔

پروگرام میں سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بھارت کیخلاف میچ میں پراپر کرکٹ نہیں کھیل سکے،شاداب کو بطور بیٹسمین کھلانا ایک غلطی تھی.

کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے کسی بڑی ٹیم کے خلاف پاکستان کو میچز نہیں جتوائے۔

کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پوری ٹیم کی سلیکشن درست نہیں تھی.

سینئر سپورٹس جرنلسٹ یحییٰ حسینی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنوں کو نوازنے اور دوستی یاری کی بات چل رہی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں