ایشین باکسنگ چیمپئن شعیب خان زہری کی رانا مشہود احمد خان سے ملاقات



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ایشین باکسنگ چیمپئن شعیب خان زہری سے ملاقات کی اور ملک میں باکسنگ کےفروغ کے لیے بات چیت کی ۔ پرائم منسٹرز آفس میں ہونے والی اس  مُلاقات میں شعیب خان زہری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی کھیلوں میں دلچسپی اور ان کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر رانا مشہود کھیلوں کے فروغ کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر  پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے رانا مشہود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک بھر میں باکسنگ کے فروغ کے لیے اچھا کام کر رہے ہیں ۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں