آئر لینڈ کے خلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن بارش سے متاثر



فلوریڈا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی 20ورلڈ کپ کے چوتھے اور آخری گروپ میچ کی تیاری کیلئےٹیم پاکستان فلوریڈا میں ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث پریکٹس کا پہلا سیشن متاثر ہوا۔ کھلاڑیوں نے ہلکی پھلکی انڈور فزیکل ٹریننگ کی اور فٹ بال بھی کھیلی۔

سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کیلئے  اگر مگر کے چکر میں پھنسی ہوئی قومی کرکت ٹیم کیلئے اس میچ میں آئر لینڈ کے خلاف فتح لازم ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لازم ہے کہ آج کے میچ میں امریکا کو آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہو۔

اگر یہ میچ بارش سے متاثر ہوا یعنی دونوں ٹیموں یعنی امریکا اور آئر لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ ملا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں