آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے، ٹاپ 10 باؤلرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ 

باؤلرز رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا تیسری پوزیشن پر ہیں،ویسٹ انڈیز کے گودا کیش موتی 16 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے،ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی باولر شامل نہیں ہے۔ بیٹرز کی ٹاپ فور رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا، پاکستان کے بابر اعظم تیسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پانچ درجے ترقی کے بعد 5 ویں نمبر آ گئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پران 8 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر آ گئے۔افغانستان کے محمد نبی سے ٹی 20نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن چھن گئی، محمد نبی مختصر وقت کیلئے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رہے اور اب آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر آگئے، محمد نبی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں