ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پلان کی منظوری  دیدی



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے پلان کی منظوری  دیدی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محسن نقوی نے کہاکہ کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کو ہر سطح پر پروموٹ کیا جائے گا، کلب لیول سے نیشنل لیول تک تسلسل کیساتھ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا، 

چیئرمین پی سی بی نے اچھے کھلاڑیوں کی پروفیشنل انداز سے گرومنگ کی ہدایت کی،محسن نقوی نے کہاکہ بہترین کوچز نئے ٹیلنٹ کی ٹریننگ کرکے صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے،کارکردگی، فٹنس اور میرٹ پر کھلاڑیوں کو آگے موقع دیا جائے گا،جس سے  کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے گیپ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

پی بی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ  کیا ہے،ڈومیسٹک کرکٹ کے کوچز کی ٹریننگ کیلئے ماسٹر کوچ کو تعینات کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ پر بھی نظرثانی کا فیصلہ  کیا گیا،کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی،چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ پرفارمنس اور فٹنس پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، میرٹ،کارکردگی اور فٹنس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پی سی بی نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے تینوں فارمیٹ کے ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ  کیا ہے،چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئےہنگامی بنیادوں پرکام کرنا ہوگا، نئے ٹیلنٹ پر سرمایہ کاری سے نچلی سطح پر کرکٹ کو فروغ ملے گا،جس کے مثبت نتائج آئیں گے۔

پی سی بی اجلاس میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کا بھی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کیلئے سفارشات اور تجاویز پر غور کیاگیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں