بڑی ٹیک کمپنیز بھارت میں کیوں اربوں ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہیں ؟ وجہ سامنے آ گئی



نئی دہلی(نیوز ڈیسک)  بڑی ٹیک کمپنیز  بھارت میں کیوں اربوں ڈالر خرچ کرنے کو تیار  ہیں ؟  اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے ۔ 

 “جنگ ” کے مطابق بھارت ایک سرکردہ مصنوعی ذہانت کا مرکز بننے کے عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے کیونکہ مائیکروسافٹ اور ایمیزون جیسے بگ ٹیک گروپس تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعت پر غلبہ حاصل کرنے کی دوڑ میں بھارت میں کمپیوٹنگ کے بنیادی ڈھانچے پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہیں۔ بھارت میں حکام نے ٹیک کمپنیز کو الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ سے لے کر ڈیٹا سٹوریج تک ہر چیز کو ترتیب دینے کے لیے مراعات کی پیشکش کی ہے۔ انہیں امید ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی مقامی ٹیکنالوجی کی مارکیٹ اور ہنر مند کارکنوں کا ایک وسیع ذخیرہ ملک کو مصنوعی ذہانت کے ایک اہم صارف اور برآمد کنندہ میں تبدیل کر دے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں