شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم میں سرجری سے متعلق صحافی کے سوال پر کیا جواب دیا ؟ جانیے



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے ٹیم میں سرجری سے متعلق کیے گئے سوال کا جواب گول کر گئے اور کہا کہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتا لیکن ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بھارت نے اچھی کرکٹ کھیلی، جب محنت کرتے ہیں تو رزلٹ اچھا ملتا ہے، جو ٹیم پروسس کے ساتھ آتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے،  پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پرفارمنس پر ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں