حارث رؤف کیساتھ بدتمیزی کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں جلدی پاکستان آئیں، ایف آئی اے استقبال کریگی،محسن نقوی 



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں کیساتھ بدتمیزی کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی کرکٹرز کیساتھ شائقین بدتمیزی کرینگے تو نتائج کے ذمہ دار خود ہونگے۔

محسن نقوی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حارث رؤف کے ساتھ جس نے بدتمیزی کی اس کے پیچھے ایف آئی اے لگوا دی ہے،حارث رؤف کیساتھ بدتمیزی کرنے والوں کو دعوت دیتا ہوں جلدی پاکستان آئیں، ایف آئی اے استقبال کریگی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں