مشہور سائیکلسٹ کو ریس کے دوران اہلیہ کا بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا بھاری جرمانہ عائد



پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کے مشہور سائیکلسٹ جولین برنارڈ کو ریس کے دوران بیوی کا بوسہ لینے پر بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔

سائیکل ریس ”ٹور ڈی فرانس ٹائم ٹرائل“ میں بڑی تعداد میں سائیکلسٹ نے حصہ لیا، فرانسیسی سائیکلسٹ جولین برنارڈ نے بھی اس میں شرکت کی۔ریس کے دوران جولین برنارڈ ایک مقام پر رکے اور دوستوں سے ملنے کے بعد وہاں کھڑی اپنی اہلیہ کا بوسہ بھی لیا، ان کی اہلیہ نے بیٹے کو بھی گود میں لے رکھا تھا۔

جولین برنارڈ کی اس حرکت پر انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) نے انہیں 223 ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی۔یونین کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولین برنارڈ پر یہ جرمانہ ریس کے دوران نامناسب رویے اور کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر عائد کیا گیا ہے۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے فرانسیسی سائیکلسٹ نے لکھا، ’میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر یو سی آئی سے معذرت خواہ ہوں لیکن میں ہر روز جرمانہ ادا کرنے اور اس لمحے کا دوبارہ تجربہ کرنے کے لیے تیار ہوں‘۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’ریس کے دوران اپنے پیاروں سے ملاقات میرے کیریئر کا ایک منفرد لمحہ تھا جسے جینے کے لیے میں نے تیز سائیکل چلائی تاکہ بعد میں اس کے لیے وقت ملے‘۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں