گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کی کوچنگ کا کتنا معاوضہ وصول کریں گے؟



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے گزشتہ روز سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کو انڈین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا ، ان کو راہول ڈریوڈ کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد کوچ کا عہدہ دیا گیا ہے۔ 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بحیثیت کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوگیا تھا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم منگل کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا۔یہ بات سب جانتے ہیں بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے،یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو بھاری معاوضے دیتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بی سی سی آئی سے سالانہ 10 سے 12 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیں گے۔بی سی سی آئی نے کوچ کی تلاش کے اشتہار میں یہ واضح کیا تھا کہ نئے کوچ کا معاوضہ ان کے تجربے کی بنیاد پر ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گمبھیر جو کہ حال ہی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو اپنی مینٹور شپ میں آئی پی ایل کا چیمپئن بنواکر آئے ہیں، وہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے 10 سے 12 کروڑ روپے سے زیادہ بھی معاوضہ وصول کرسکتے ہیں۔تاہم اس حوالے سے بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی واضح رقم نہیں بتائی گئی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں