گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ بننے پر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا



کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  ایک غیرملکی سپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں  سمجھتا ہوں کہ یہ نیا موقع بہت بڑا ہے، اب گوتم گمبھیر پر منحصر ہے کہ وہ اس سے کیسے فائدہ اٹھاتا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کبھی ان کے انٹرویوز وغیرہ سننے کو ملتے ہیں، وہ مثبت اور سیدھی بات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں پاک بھارت میچ کے درمیان گراؤنڈ میں شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں