بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛ شاہین شاہ آفریدی کا بڑا اعلان



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اپنی دستیابی سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  بنگلادیش کیخلاف 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز کیلئے فاسٹ بولر قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے، سیریز کے حوالے سے قومی ٹیم کا کیمپ 6 اگست سے شروع ہوگا۔

جمعہ کو خبر سامنے آئی تھی کہ شاہین آفریدی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے، بچے کی ولادت کے باعث وہ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں آرام کرسکتے ہیں تاکہ فیملی کو وقت دے سکیں، جس کی تصدیق ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کی تھی۔

 تاہم شاہین آفریدی نے بنگلادیش کیخلاف سیریز میں دستیابی کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بچے کی ولادت کی وجہ سے شاہین کیمپ سے کچھ روز کیلئے چھٹی لے سکتے ہیں جبکہ اگلے چند دنوں میں عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں بنگلا دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 تا 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست تا 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلاجائے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں