غیرملکی لیگز کیلئے این او سی کا معاملہ پی سی بی کا قومی کرکٹرز سے متعلق اہم فیصلہ 



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرملکی لیگز کیلئے این او سی کے معاملے پر پی سی بی نے تینوں فارمیٹ کے قومی کرکٹرز کیلئے این او سی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پالیسی چیئرمین، ہیڈ کوچز اور شعبہ انٹرنیشنل کی میٹنگ میں طے کی گئی،رواں برس تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو لیگز کا این او سی نہ دیئے جانے کا امکان ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلسل کرکٹ کی وجہ سے این او سی کی پالیسی کو مزید محدود کیا جارہا ہے ،کرکٹرز کی تھکاوٹ، انجریزسے محفوظ رکھنے کیلئے پالیسی بنائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش سے سیریز ہے،چیمپئنز ٹرافی 2025کے دوران 9ٹیسٹ، 14ون ڈے اور 9ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں،گلوبل ٹی 20کیلئے بابراعظم شاہین آفریدی اور محمد رضوان کے معاہدے ہیں، گلوبل ٹی 20کینیڈا میں 25جولائی سے 11اگست تک شیڈول اور آئی سی سی منظوری کے منتظر ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں