فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
شاہین آفرید ی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں احرام باندھے بیت اللہ شریف میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔پوسٹ کے کیپشن میں شاہین آفریدی نے لکھا ” الحمداللہ! کعبے کی رونق، کعبے کا منظر، اللہ اکبر، اللہ اکبر”۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی ان دنوں بچے کی متوقع ولادت اور ٹیم میں گروپ بندی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ برس سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشاءآفریدی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں