انگلینڈ کو شکست دے کر سپین نے چوتھی بار یورو کپ جیت لیا



برلن (ویب ڈیسک) فٹبال کے دوسرے سب سے بڑے عالمی ایونٹ یورو کپ 2024 کے فائنل میں سپین نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔

آج نیوز کے مطابق  یورو کپ 2024 کے فائنل میں 2-1 کی فتح کے ساتھ سپین سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والی ٹیم بن گئی۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہونے والے فائنل کے پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی لیکن دوسرے ہاف میں کھیل میں تیزی آئی اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملے کیے۔47 ویں منٹ میں نکو ویلیمز نے گول کرکے سپین کر برتری دلائی جسے 73 ویں منٹ میں انگلینڈ کے کول پالمر نے گول کرکے برابر کیا۔

کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل مکل اورزیبال نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ایکبار پھر سپین کو برتری دلائی۔ 86 ویں منٹ میں ہونے والا سپین کا یہ دوسرا گول میچ کا فیصلہ کن گول ثابت ہوا جس کے ساتھ سپین یورو 2024 کا چیمپئن بن گیا۔یہ سپین کا چوتھا یورو ٹائٹل ہے، جس کے بعد سپین سب سے زیادہ یورپیئن چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم بن گئی جبکہ شاندار کامیابی پر سپین کے فینز نے گراؤنڈ اور سڑکوں پر جشن منایا۔

دوسری جانب انگلینڈ بھی 2 مسلسل یورو فائنل ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔یاد رہے کہ اس سے قبل سپین 1964، 2008، 2012 میں یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں