انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل  کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے جبکہ پاکستان کے بابراعظم  تیسرے نمبر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے ہیری بروک تین درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کیریئر کااختتام آٹھ نمبررینکنگ پر کیا، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں نویں ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندراجڈیجا پہلا نمبر پر ہیں، انکے ہم وطن روی چندرن ایشون دوسرے جبکہ بنگلادیش کے شکیب الحسن تیسرے نمبر پر ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں