ہاردیک پانڈیا نےبالآخر اہلیہ سے علیٰحدگی کا اعلان کردیا



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا نے اہلیہ سے علیٰحدگی کا اعلان کردیا۔ہاردیک پانڈیا نے سوشل میڈیا پر اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیٰحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  4 سال تک ساتھ رہنے کے بعد نتاشا اور میں نے باہمی رضامندی سے علیٰحدگی کا فیصلہ کیا۔

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ رہنے کی بہت کوشش کی اور اپنا سب کچھ دیا، ہمیں یقین ہے کہ علیٰحدگی ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے، ہمارے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔ ہم اپنے بیٹے اگستیا کی پرورش کو پیرنٹ کے طور پر کریں گے۔

بھارتی کھلاڑی نے فینز سے ان کی پرائیویسی رکھنے اور سپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل اور نازک وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال اور سپورٹ رکھنے کی درخواست کرتا ہوں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں