شاہین آفریدی اور محمد یوسف کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے پر سلمان بٹ کا رد عمل



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے  فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے محمد یوسف کیساتھ جھگڑے کے معاملے پر لب کشائی کردی۔

 مقامی سپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی اور لیجنڈری بیٹر محمد یوسف کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کا ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ کو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ “اگر انتظامیہ سمجھتی تھی کہ شاہین انکے منصوبوں پر عمل درآمد نہیں کررہے تو ایکشن لینا چاہیے تھا یا انکی جگہ کسی اور کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔

سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ بھاری تنخواہوں کیساتھ (بڑے ناموں) کی تقرری کا کیا فائدہ جب وہ ٹیم میں نظم و ضبط نہ کرواسکیں، مینجمنٹ کا کام شکایت کرنا نہیں بلکہ کارروائی کرنا ہے۔یاد رہے شاہین شاہ آفریدی اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا تاہم بعدازاں فاسٹ بولر نے لیجنڈری کرکٹر سے معذرت کرلی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں