پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم 15 ویں ایشئن انڈر 18 چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کل اسلام آباد سے روانہ ہو گی 



تصور حسین (اسلام آباد)15 ویں ایشئن انڈر 18 چیمپئن شپ کے لیے پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیم میں  طلال احمد، ابوبکر، ایم احسن، محمد حسن، جبران ، اجمل جنید ، محتد علی شاہ، محمد جنید، محمد عرفان ،محمد یحییٰ، محمد ناصر اور  خضر حیات کے نام شامل ہیں۔ٹیم کی قیادت وفد کے سربراہ محمد کامران، ٹیم منیجر محمد بخش جاوید، ہیڈ کوچ سعید احمد خان سعدی، اسسٹنٹ کوچ محمد سلیمان، فزیو، محمد سلمان اور ریفری محمد سبطین کریں گے۔
وفد کے سربراہ محمد کامران نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری ٹیم اس باوقار چیمپئن شپ میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ “ہمارے پاس کھلاڑیوں کا ایک باصلاحیت گروپ ہے جو سخت تربیت کر رہا ہے، اور ہم انہیں ایکشن میں دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔”15ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپیئن شپ میں ایشیا بھر سے ٹیمیں حصہ لیں گی، جو خطے میں اعلیٰ اعزازات کے لیے مقابلہ کریں گی۔ اس چیمپیئن شپ میں پاکستان کی شرکت ملک کے بڑھتے ہوئے والی بال ٹیلنٹ اور نوجوان کھلاڑیوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔ہم پاکستان انڈر 18 والی بال ٹیم کو چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں