پیرس اولمپکس میں کینیڈا کی ویمن فٹبال ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جاسوسی کرنا مہنگا پڑگیا



پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیفا نے پیرس اولمپکس میں  نیوزی لینڈ کی ٹیم کی جاسوسی کرنے پر کینیڈین ویمن ٹیم کے 6 پوائنٹس کاٹ دیے اور کینڈین ٹیم کے ہیڈ کوچ اور دو اسسٹنٹ کوچز پر ایک سال کی پابندی بھی لگا دی۔

ہیڈ کوچ بریو بریسٹمن، اسسٹنٹ کوچز جیسمن مینڈر اور جوزف لمباردی پر پابندی ہوگی۔ فیفا نے کینڈین فٹبال ایسوسی ایشن پر 2 لاکھ سوئس فرینک (2 لاکھ 26 ہزار 346 امریکی ڈالرز) کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔ کینیڈین ٹیم پیرس اولمپکس میں نیوزی لینڈ ٹیم کی تیاریاں دیکھنے کیلئے ڈرون استعمال کرتے پکڑی گئی تھی۔خیال رہے کہ کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 25 جولائی کو میچ ہوا تھا جو کینیڈا نے 1-2 سے جیت لیا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں