پیرس اولمپک کا پہلا دن چین اور آسٹریلیا کے نام دونوں دو دو گولڈ میڈلز جیت کر آگے



پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرس اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ شروع ہوگئی اور پہلے روز چین اور آسٹریلیا نے  2، 2 گولڈ میڈلز  جیت لیے۔پیرس اولمپکس میں میڈلز کے حصول کی جنگ شروع ہوگئی، پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل چین نے اپنے نام کرلیا۔ 

چین کی ٹیم نے 10 میٹر ائیر رائفل میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ چین نے دوسرا گولڈ میڈل Synchronised سنکرونائزڈ تھری میٹر ڈائیونگ کے مقابلوں میں حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں امریکا نے سلور اور برطانیہ نے برانز میڈل حاصل کیا۔مینز روڈ سائیکلنگ میں بیلجیم کا گولڈ میڈل اور آسٹریلیا نے انفرادی ٹائم ٹرائلز میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ جاپان کو جوڈو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل ملا، جاپان کی ناتسومی نے منگولیا کی ایتھلیٹ کو ہراکر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ خواتین کے 48 کلوگرام جوڈو میں جاپان کا گولڈ میڈل اور منگولیا کا سلور میڈل رہا۔ جوڈو کے 60 کلو گرام میں قازقستان یلدوز اسمیٹوو نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔جرمنی نے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا، مارٹن لوکاز نے مردوں کی 400 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ جیتا، آسٹریلیا کے وننٹن ایلیجا نے سلور اور کوریا کے وومن کم نے برانز میڈل جیتا۔

اس کے علاوہ پیرس اولمپکس میزبان فرانس بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ فرانس نے فجی کو ہرا کر رگبی 7 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ فائنل میں فرانس نے فجی کو 7 کے مقابلے میں 28 پوائنٹس سے ہرایا۔ رگبی 7 میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔آسٹریلیا نے دوسرا گولڈ میڈل  400 میٹر فری سٹائل میں جیتا۔ آسٹریلیا کی ٹائٹمس نے خواتین کی 400 میٹر فری سٹائل میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ کینیڈا کی سمر میک انٹوش نے سلور اور امریکہ کی کیٹی لیڈکے نے برانز میڈل جیتا۔اولمپکس مقابلوں میں ابھی چار گولڈ میڈلز کے فیصلے ہونا باقی ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں