پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز بری طرح ناکام

پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری سٹائل  سوئمنگ مقابلے میں پاکستان کے احمد درانی  اور خاتون سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر تمام ہوگیا۔  احمد درانی مقابلے میں آخری نمبر پر رہے جبکہ خاتون پاکستانی سوئمر 30میں سے 26ویں نمبر پر رہیں۔

تفصیل کے مطابق200 میٹر کی پہلی ہیٹ میں احمد درانی چار سوئمرز میں چوتھے نمبر پر رہے، احمد درانی کی ٹائمنگ ایک منٹ 58 اعشاریہ 67 سیکنڈز رہی۔احمد درانی اپنے پرسنل بیسٹ ٹائمنگ کو بھی برقرار نہ رکھ سکے، احمد درانی کی 200 میٹر فری سٹائل میں پرسنل بیسٹ ٹائمنگ ایک منٹ 55 سیکنڈز ہے۔احمد درانی 25 سوئمرز میں سے 25 ویں نمبر پر رہے، پاکستانی سوئمر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والے آخری سوئمر سے 11 سیکنڈز پیچھے رہے۔

پاکستانی سوئمر جہاں آرانبی 200 میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلوں کے ٹاپ 16 میں نہ آسکیں، جہاں آرا اپنی ہیٹ کے 7 پلیئرز میں تیسرے نمبر پر رہیں۔پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر تمام ہوگیا،  وہ  30 سوئمرز میں 26 ویں نمبر پر رہیں۔اس سے قبل 200 میٹر فری سٹائل مقابلوں میں پاکستان کے احمد درانی بھی آخری نمبر پر آئے تھے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں