آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کی  شاندار جیت



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن نے شعیب خان زہری جنرل سیکرٹری اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کی محنت سے تاریخی فتح حاصل کی اور پہلی پوزیشن پر ٹرافی جیت لی۔ اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے باکسر شعیب خان زہری کی قیادت میں باکسرز نے سات گولڈ میڈل اور تین سلور میڈل جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر شعیب خان زہری کا کہنا تھا اس شاندار جیت پر تمام کوچز کی محنت اور سپورٹ شامل تھی، ہماری کوشش ہوگی اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے باکسرز کو اولمپکس حصہ لینے کے قابل ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے باکسرز کو ہر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر معیاری اور شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا باکسنگ کا کھیل طاقت کے ساتھ ساتھ برداشت ،صبر اور عقل کا استعمال سکھاتا ہے، آج اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے باکسرز نے یہ ثابت کرکے دیکھایا ۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں