بھارتی کرکٹ ٹیم حکومتی اجازت ملنے پر چیمپئینز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے، راجیو شکلا کا بیان



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔

اتر پردیش پریمیئر لیگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کے صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم حکومتی اجازت ملنے کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے، سال 2026 ون ڈے ورلڈکپ (جس کے میزبان بھارت اور سری لنکا) کیلئے پاکستان اپنا فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان ون ڈے ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے جو چاہے کہے لیکن چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے ہمیں حکومتی منظوری درکار ہے۔راجیو شکلا نے تسلیم کیا کہ اگر بھارت آئندہ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرتا تو قوی امکان ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جوابی ردعمل دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے پاکستان ایشیاکپ بھارت نہ آکر کھیلنے کی دھمکی دے گا لیکن بورڈ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے ناکہ بی سی سی آئی!۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں