پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس آئندہ ہفتے فائنل کیے جانے کا امکان



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس 2025-2024 آئندہ ہفتے فائنل کیے جانے کا امکان ہے، چئیرمین پی سی بی نے سیلیکشن کمیٹی اور کوچز سے مشاورت کرلی ہے۔

آج نیوز کے مطابق چئیرمین کی ہدایت پر طریقے کار بھی فائنل کرلیا گیا،سابق کپتان وقاریونس بھی سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے منتخب کردہ کھلاڑیوں کا جائزہ لیں گے، نئے سینیٹرل کنٹریکٹس فٹنس اور کارکردگی سے مشروط ہیں۔نئےسینٹرل کنٹریکٹ میں تین سےچارکھلاڑیوں کی تنزلی کا امکان موجود ہے شاداب خان، حارث روف، محمد نواز کوبی سے سی کیٹیگری میں تنزلی کا امکان ہے جبکہ نسیم شاہ کی بی سے اے کیٹیگری میں ترقی طے ہے۔ افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف اورحسن علی کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بھی نظرثانی ہوگی۔موجودہ سینیٹرل کنٹریکٹس میں اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کی آمدنی میں گزشتہ برس 202 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، بی کیٹیگری میں 144 فیصد، سی کیٹیگری میں 135 فیصد اور ڈی کیٹیگری میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا تھا ۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں