ناصر اقبال نے بیگا سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا



میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی سکواش پلیئر ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں ہونے والا بیگا اوپن سکواش ٹورنا منٹ جیت لیا۔ناصر اقبال نے فائنل میں سیکنڈ سیڈ ہانگ کانگ کے میتھیو لائے کو صرف چوبیس منٹ میں تین صفر سے شکست دی۔ناصر کی کامیابی کا سکور 6-11، 1-11 اور 3-11 رہا۔بیگا اوپن سکواش کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز تھی۔سکواش پلیئر ناصر اقبال نے آخری 5 میں سے 4 ٹورنامنٹ جیتے ہیں، بیگا اوپن پاکستانی سکواش پلیئر کے کیریئر کا 17واں ٹائٹل ہے۔ناصر اقبال اب ملائشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں