پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر فائنل کی دوڑ سے باہر 



پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرس میں جاری اولمپک گیمز کے شوٹنگ مقابلوں میں پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ جی ایم بشیر چار پوائنٹس کی دوری سے 581 پوائنٹس کیساتھ پندرھویں نمبر پر رہے۔

اولمپک گیمز میں اس سے قبل پاکستانی شوٹرز کشمالہ طلعت، گلفام جوزف کے بعد غلام مصطفی بشیر بھی میڈل کی دوڑ کیلئے فائنل راونڈ تک نہ پہنچ سکے۔ جی ایم بشیر 25 میٹر ریپیڈ فائر پسٹل مقابلوں میں صرف 4 پوائنٹس کی دوری سے کوالیفائی نہ کر سکے جبکہ فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے 585 اعشاریہ 28 پوائنٹس درکار تھے۔

جی ایم بشیر کوالیفائنگ راؤنڈ میں 15ویں نمبر پر آئے جنہوں نے دو مرحلوں میں 581.19 پوائنٹس لیے۔ اولمپک گیمز میں آخری پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا ایونٹ چھ اگست کو ہوگا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں