ارشد ندیم نے مثال قائم کی کہ محنت سے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیںسرفرازاحمد



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کپتان سرفراز احمد نے جیولن تھرو میں ارشد ندیم  کی کامیابی پر کہاہے کہ ارشد ندیم نے بچوں کیلئے مثال قائم کی کہ محنت سے سب کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ ارشد ندیم کی کامیابی پر بہت خوشی ہوئی،ارشدندیم نے کامیابی حاصل کرکے قوم کو بہت بڑی خوشی دی ہے،ان کاکہناتھا کہ کوئی سپورٹ نہیں تھی ارشد ندیم نے اپنے محنت سے کامیابی حاصل کی اور بچوں کیلئے مثال قائم کی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں