پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی کل وطن واپسی، شاندار استقبال کیا جائے گا



پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کل وطن واپس پہنچیں گے۔
قومی ہیرو پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 10 بجے پیرس سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوں گے۔ ارشد ندیم براستہ دبئی کل رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیاجائےگا۔گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے اور ان کی پہلی تھرو کو فاو¿ل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راو¿نڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا۔ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا، انہوں نے پانچواں تھرو کیا تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا۔
چھٹے اور آخری راو¿نڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں