پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم پر انعامات کی بارش



کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، گورنر کراچی کامران ٹیسوری اور نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مالک سلمان اقبال نے اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت نے پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارشد ندیم کی گیم کو سراہتے ہوئے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تھرو پھینکنے کے معاملے میں پہلے پوزیشن بھی ارشد ندیم کی ہے جبکہ دوسرا بڑا تھرو بھی انہوں نے ہی پھینکا ہے، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت کی جانب سے انہیں 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جسے وہ کامیابی کے بعد ڈبل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔گورنر سندھ نے آئی فون 15پرومیکس بھی دینے کا اعلان کیا۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مالک سلمان اقبال نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اے آر وائی  لگونا میں اپارٹمنٹ دینے کا اعلان کیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں