قومی ہیرو ارشد ندیم استنبول پہنچ گئے وطن آمد میں چند گھنٹے باقی



استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرس اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم استنبول پہنچ گئے، ان کی وطن آمد میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پیرس سے اڑان بھر کر ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ چکے ہیں، وہ آج رات ایک بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے، ارشد ندیم کے استقبال کیلئے ان کے اہلخانہ اور دوست میاں چنوں سے لاہور روانہ ہوچکے ہیں، ارشد کا لاہور ائیرپورٹ پر فقیدالمثال استقبال کیا جائےگا۔

قومی ایتھلیٹ اشد ندیم پاکستان روانگی کیلئے پیرس ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود شرکا نے تالیاں بجا کر فخرپاکستان ارشد ندیم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پیرس ایئر پورٹ پاکستان زندہ باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا، ارشد ندیم کو پیرس ایئرپورٹ پر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے پروٹوکول فراہم کیا گیا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے جیولین تھرو میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ایتھلیٹ اشد ندیم کو گزشتہ رات گولڈ میڈل پہنایا گیا تھا۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا، انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کر کے اولمپک کا 118 سالہ تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں