بیٹی مانو بھاکر اور نیرج چوپڑا کی شادی کی افواہوں پر والد کا رد عمل سامنے آگیا



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی پروفیشنل شوٹر مانو بھاکرکے والد نے بھارتی نیزہ باز نیرج چوپڑا کے ساتھ بیٹی کی شادی کی تردید کر دی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق پیرس اولمپکس 2024ءسے واپسی پر مانو بھاکر اور نیرج چوپڑا کی ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انتہائی شرماتے اور لجاتے ہوئے ایک دوسرے سے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو ایک دوسرے کا کرش قرار دے ڈالا۔
نیرج چوپڑا پیرس اولمپکس 2024ءمیں دوسرے نمبر پر رہے اور سلور میڈل جیتا جبکہ مانو بھاکر نے شوٹنگ کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔
 ان کی یہ ویڈیو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لارڈ امی کانت نامی صارف کی طرف سے پوسٹ کی گئی اور کیپشن میں لکھا گیا کہ ”نیرج چوپڑا اور مانو بھاکر ایک دوسرے سے اس طرح گفتگو کر رہے ہیں جیسے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں۔ مجھے لگ رہا ہے کہ یہ بھارت کی نئی ’سپر ایتھلیٹ‘ جوڑی ہو گی۔“
ایک اور ایکس صارف کی طرف سے نیرج چوپڑا اور مانوبھاکر کی والدہ کی ملاقات کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس کے کیپشن میں صارف لکھتا ہے کہ ”ممی جی کو لڑکا پسند ہے اپنی بیٹی کے لیے۔“ اس ویڈیو پر کمنٹس میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”کھا میرے سر کی قسم کہ میری بیٹی سے شادی کرے گا اور پیار کرتا ہے۔“ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”مانو بھاکر کی ممی نے سلور اور کانسی دونوں تمغے جیت لیے۔“
ان دو ویڈیوز سے سوشل میڈیا پر افواہوں کا ایسا بازار گرم ہوا ہے کہ نیرج چوپڑا اور مانو بھاکر کی شادی تک کی بات چل نکلی، جس پر مانو بھاکر کے والد رام کرشن بھاکر کو سامنے آ کر اس افواہ کی تردید کرنی پڑی۔ رام کرشن بھاکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میری بیٹی ابھی بہت کم عمر ہے۔ اب اس کی شادی کی عمر ہی نہیں ہوئی چنانچہ فی الحال ہم اس کی شادی کے متعلق سوچ بھی نہیں رہے۔“





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں