جنوبی افریقہ کے سٹار فاسٹ باؤلر بھارتی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے سٹار فاسٹ باؤلر مورنی مورکل کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مورکل کا معاہدہ یکم ستمبر سے شروع ہونے والا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیم انڈیا کے ساتھ ان کا پہلا اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف 19 ستمبر سے شروع ہونے والا ہوم ٹیسٹ ہوگا۔انہیں جنوبی افریقہ میں 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے اختتام تک مقرر کیا گیا ہے۔وہ اگلے ماہ کے آغاز میں بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے اور توقع ہے کہ وہ دلیپ ٹرافی کے میچز دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ مورنی مورکل نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران86 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 44 ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی، بالترتیب 309، 188 اور 47 وکٹیں حاصل کیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں