محسن نقوی کی انٹرنیشنل سٹیڈیم ڈیزائن کرنیوالی کمپنی بی ڈی پی کے چیئرمین سے ملاقات، 3سٹیڈیم کے ڈیزائن کی منظوری دیدی 



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی انٹرنیشنل سٹیڈیم ڈیزائن کرنیوالی کمپنی بی ڈی پی پیٹرن کے ہیڈآفس آمد ہوئی،چیئرمین بی ڈی پی کرس ہارڈنگ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا خیرم مقدم کیا،قذافی سٹیڈیم، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے ڈیزائن کی منظوری  دیدی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تینوں سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈکیاجارہا ہے،بی ڈی پی حکام نے ڈرائنگزکے ذریعے  سٹیڈیم کے اپ گریڈیشن منصوبے بارے بریف کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیم کے معیاری ڈیزائن پر اطمینان کااظہارکیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ ڈیزائن کے مطابق سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا بڑاٹاسک ہے،ہماری ٹیم چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کرکے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی،چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرائیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں