پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون باکسر ایمان خیلف کا ایلون مسک کے خلاف بڑا اقدام



پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)الجزائر سے تعلق رکھنے والی باکسر ایمان خلیف نے اولمپک میں کامیابی کے بعد ایلون مسک اور برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمان خلیف نے فرانسیسی حکام کو آن لائن ہراسانی کی شکایت درج کروائی ہے، جس میں انہوں نے جے کے رولنگ اور ایلون مسک کو نامزد کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں مقیم اٹارنی نبیل بودی نے تصدیق کی ہے کہ ایتھلیٹ نے آن لائن ہراسانی کا یہ مقدمہ جمعے کو درج کروایا ہے، جس میں جے کے رولنگ اور ایلون مسک کا بھی نام درج ہے۔

خیال رہے کہ اولمپکس میں باکسنگ کے مقابلے میں ایمان خلیف نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ایمان خلیف اس وقت شہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب پیرس اولمپک میں ان کی حریف اطالوی باکسر انجیلا کیرینی صرف 46 سیکنڈ میں میچ سے یہ کہتے ہوئے دستبردار ہو گئیں کہ اس سے قبل انہیں اتنا وزنی مکا کسی باکسر کا نہیں لگا۔بعد ازاں عالمی رہنماؤں اور مشہور شخصیات نے ایمان خلیف کی اہلیت اور جنس پر سوال اٹھایا اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ مرد ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں