کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان



  اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 7 کھلاڑیوں کیلیے سول ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا۔

 پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی انکی شاندار کارکردگی پر سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مراد سدپارہ (مرحوم)، نابینہ کرکٹر عامر اشفاق (پنجاب)، عماد شکیل بٹ (ہاکی)، مقصود احمد (سکواش)، رحمان اشتیاق (کبڈی) اور نادر مگسی (کار ریسنگ) شامل ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں