128سال کے طویل انتظار کے بعد لاس اینجلس اولمپکس 2028میں کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جیسا کہ پیرس کی طرف سے اولمپکس مشعل امریکی شہر لاس اینجلس کے حوالے کر دی گئی ہے جہاں 2028ءکے اولمپکس مقابلوں کا انعقاد ہو گا۔ ان لاس اینجلس اولمپکس 2028ءکے بارے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی گزشتہ سال ہی ایک فیصلہ کر چکی ہے، جس میں پاکستانیوں اور بھارتیوں کے پسندیدہ کھیل کرکٹ کو بھی اولمپکس مقابلوں کا حصہ بنایا گیا ہے۔
نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس 2028ءمیں کرکٹ سمیت 5نئے کھیل شامل ہوں گے۔ 2028ءمیں کرکٹ کو 128سال کے طویل انتظار کے بعد اولمپکس مقابلوں کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔آخری بار 1900ءمیں پیرس میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں کرکٹ آخری بار شامل تھی۔ کرکٹ کے علاوہ سکواش، بیس بال، فلیگ فٹ بال اور لکروس کے کھیلوں کو لاس اینجلس اولمپکس 2028ءکا حصہ بنایا جا رہا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں