اولمپکس ویلیج سے نکالی گئی خاتون تیراک نے معروف فٹ بالر نیمار جونیئر کے متعلق شرمناک دعویٰ کر دیا



اسونسیون(مانیٹرنگ ڈیسک) ماحول میں بگاڑ پیدا کرنے کے الزام کے باعث اولمپکس ویلیج سے نکالی جانے والی پیراگوئے کی خاتون تیراک لوانا الونسو نے معروف برازیلی فٹ بالر نیمار جونیئر کے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق لوانا الونسو نے کہا ہے کہ انسٹاگرام پر نیمار جونیئر نے انہیں ایک بار پرائیویٹ میسجز کیے تھے
پیراگوئے کے ریڈیو شو ایرڈی ٹوڈوس میں گفتگو کرتے ہوئے 20سالہ لوانا الونسو نے کہا کہ برازیل کے سابق کپتان نیمار جونیئر نے ان میسجز میں جو کچھ مجھے لکھا، وہ میں یہاں نہیں بتا سکتی۔رپورٹ کے مطابق اولمپکس ویلیج سے نکالے جانے کے بعد لوانا الونسو کا کہنا تھا کہ ’’میں نے ملک چھوڑا ہے نہ مجھے نکالا گیا ہے۔ غلط معلومات نہ پھیلائی جائیں۔‘‘ 
رپورٹ کے مطابق نیمار جونیئر ان دنوں انجری کا شکار ہیں ، جس کی وجہ سے وہ کوپا امریکہ ٹورنامنٹ میں بھی برازیل کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔اکتوبر میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر وہ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں