میرے گھر والوں نے میری بیٹی کے انتقال کی خبرمجھ سے چھپائی سابق امپائرعلیم ڈار



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سے تعلق رکھنے والے علیم ڈار ایک بہترین بین الاقوامی امپائر ہیں۔ انہوں نے بطور بلے بازکرکٹ کھیلنا شروع کیا۔ پھر جلد ہی انہوں نے جلد ہی امپائرنگ کا رخ کیا اور خود کو ایک بہترین امپائر ثابت کیا۔

حال ہی میں علیم ڈار نے ایک نجی چینل کے شومیں شرکت کی۔ انہوں نے اس شو میں اپنی نوزائیدہ بیٹی کو کھونے کی المناک خبرشیئر کی، اس وقت وہ اپنے بین الاقوامی دورے پر تھے۔علیم ڈار نے کہا کہ وہ 2003 میں ورلڈ کپ میچوں کے لیے امپائرنگ کر رہے تھے۔ یہ ایک بین الاقوامی دورہ تھا اور میرے کیریئر کی ابتدا بھی تھی۔ میں پینل میں سب سے کم عمر امپائر تھا، جس نے 12 بین الاقوامی میچ کھیلے تھے۔ یہ میری زندگی کا اہم موڑ تھا۔ جب میں ورلڈکپ میں مصروف تھا تو اس دوران میری سات ماہ کی بیٹی کا انتقال ہوا۔ علیم ڈار کا کیریئر بنانے کے لیے ان کی بیوی اور ان کے گھروالوں نے اس خبر کو ایک ماہ تک علیم ڈار سے چھپایا۔ کیونکہ وہ انکے کیریئر کی ابتدا تھی۔ انہیں یہ اطلاع جوہانسبرگ میں ملنے والے ایک شخص نے یہ خبر سنائی۔

اس وقت تک ورلڈ کپ تقریبا ختم ہو چکا تھا، لیکن جب میں نے یہ خبر سنی تو میں نے اپنی بیوی کو فون کیا اور وہ رونے لگی۔ اس کے بعد میں نے پاکستان کے لیے پرواز پکڑی۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں