ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپبھارت  میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ جواب آ گیا 



نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بھارت  میزبانی کرے گا یا نہیں ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب آ گیا ۔بھارت نے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے سے انکار کر دیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبانی کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

“جیو نیوز  ” کے مطابق اس حوالے سے سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے ہمیں کہا تھا کہ ہم ورلڈکپ کی میزبانی کریں، ہم نے واضح الفاظ میں انکار کر دیا۔ ابھی مون سون سر پر ہے اور ہم نے اگلے سال ویمن ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے، میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دینا چاہتا کہ ہم یکے بعد دیگرے ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔

اجے شاہ کا مزید کہنا تھا کہ  بنگلہ دیش کے حکام سے ابھی اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بنگلادیش سے منتقلی پر حتمی فیصلہ 20 اگست تک متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بنگلادیش کے پاس ہے، ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 3 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بنگلادیش میں شیڈول ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں