رواں سال مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپیئن شپ پاکستان میں ہوگی



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپیئن شپ 2024  کا انعقاد پاکستان میں ہوگا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  چیمپیئن شپ کا انعقاد 18 سے 22 اگست تک لاہور میں ہوگا، بریو کمباٹ اور ایشین چیمپیئن شپ مقابلوں میں کل 23 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ایشین چیمپیئن شپ میں 12 جبکہ بریو کمباٹ میں 11 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ بریو کمباٹ فیڈریشن کے مقابلے بھی لاہور میں ہوں گے۔مقابلوں میں 180 سے زائد فائٹرز جبکہ 120 سے زائد آفیشلز اور ٹیکنیکل اسٹاف شرکت کرے گا۔ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی فائٹرز و کوچزبراستہ واہگہ بارڈر 17 اگست کو لاہور پہنچیں گے۔صدر پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن  عمر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایشین چیمپیئن شپ کا انعقاد خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم سمیت دیگر ٹیموں کی مہمان نوازی میں کوئی  کسر نہیں چھوڑیں گے۔عمراحمد کا کہنا تھا کہ مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں کی وجہ سے پاکستان میں نوجوان نسل اس طرف راغب ہوگی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں