کرکٹ بورڈ کی 4 بااثر شخصیات کو خلاف ضابطہ الاؤنسز دیئے جانیکا انکشاف ،  آڈیٹر جنرل کی ریکوری کرنے کی سفارش



اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرزاجلاس کے بغیرہی ادائیگیوں کا انکشاف، دسمبر2022 سے جون 2023 تک بورڈ کے صرف 5 اجلاس ہوئے،  4بااثر ممبران کو 116روزکے الاونسزکی مد میں ادائیگیاں کی گئیں، آڈیٹر جنرل کی ادایگیاں خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوے ریکوری کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے 4بااثرممبران کو1کروڑ17لاکھ کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں ، نجم سیٹھی ، شکیل شیخ، اعزاد سید ، ہارون رشید اضافی ادایگیاں لینے والوں میں شامل ہیں ،  دسمبر2022 سے جون 2023 تک بورڈ کے صرف 5 اجلاس ہوئے ، چاروں ممبران نے5 روزاجلاس میں شرکت کی لیکن ڈیلی اورمیٹنگ الاونس کی مد میں 116روزکی ادائیگیاں کی گئیں ، چاروں ممبران کوفروری ، مارچ ، اپریل اورجون کی ادائیگیاں کی گئیں۔ جن میں نجم سیٹھی کو 46لاکھ 60ہزارروپے ، شکیل شیخ کو 40لاکھ 60ہزار، ایذید سید کو 39لاکھ، محمدہارون رشید کو 35لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں جسے آڈیٹر جنرل نے خلاف ضابطہ قرار دیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی ممبرزکومیٹنگ الاؤنس کی مد میں 10ہزارفی اجلاس جبکہ ڈیلی الاؤنس کی مد میں 25 ہزارروپے دیا جاتا ہے ، 4ممبران کومکمل حاضری کے بغیراضافی 1کروڑ17لاکھ ادائیگیاں ہوئیں لاہورکے رہائشی ہونے کے باوجود خلاف ضابطہ میٹنگ اوریومیہ الاؤنس دیا گیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں