بھارتی نیزہ باز نیرج چوپڑہ اور شوٹر مانو بھاکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی نیزہ باز نیرج چوپڑہ اور شوٹر مانو بھاکر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں و ہ ایک دوسرے سے اس طرح شرمائے، لجائے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ایک دوسرے کا ’کرش‘ قرار دے ڈالا اور ان کی شادی کی افواہ گردش کرنے لگی۔ اس ویڈیو پر مانو بھاکر کے والد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’میری بیٹی ابھی بہت کم عمر ہے۔اس کی ابھی شادی کی عمر ہی نہیں ہوئی۔‘‘ 
اب اس حوالے سے 22سالہ مانوبھاکر کا مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں مانوبھاکر نے کہا ہے کہ ’’میں اور نیرج جب بھی ملتے ہیں، اسی طرح گفتگو کرتے ہیں ۔ 2018ء سے ہماری ملاقات ہو رہی ہے۔ 2019ء میں ہم نے اکٹھے شوٹنگ بھی کی تھی۔ نیرج ہمارے ملک کے بہترین ایتھلیٹس میں سے ایک ہے۔ اس حالیہ ملاقات میں ہم پیرس اولمپکس 2024ء میں اپنے تجربات ایک دوسرے سے شیئر کر رہے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔اس ویڈیو کی وجہ سے جو افواہیں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔‘‘





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں