آسٹریلوی کپتان ہیلی نے بھی بنگلہ دیش کی میزبانی پر تحفظات ظاہر کردیئے



سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلوی ویمن کرکٹ کپتان الیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ہماری ٹیم کیلئے  بنگلہ دیش پہنچنا مشکل ہے۔

توقع ہے کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ منگل کو کرسکتا ہے، الیسا ہیلی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا غلط محسوس ہوتا ہے کیونکہ بنگلہ حکام حالیہ تشدد کے نتائج سے نمٹ رہے ہیں۔

الیسا ہیلی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں وہاں پر سیکڑوں ہلاکتیں ہوئیں اور حکومت کو معزول کر دیا گیا۔ سردست آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور بھارت نے اپنے شہریوں کے بنگلہ دیش سفر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور یواے ای متبادل میزبان کے طور پر مضبوط امیدوار ہے، سری لنکا اور زمبابوے بھی میزبانی کیلئے تیار ہیں۔

ہم نے ویمنز ٹی 20 کرکٹ کی میزبانی کا معاملہ آئی سی سی پر چھوڑ رکھا ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اس بابت درست فیصلہ جلد سامنے آجائے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں